دبئی:270ملین افراد نے پہلے چھ ماہ میں دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:08

دبئی:270ملین افراد نے پہلے چھ ماہ میں دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل اینڈ چئیرمین مطار الطیار نے اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ 2016کے پہلے چھ ماہ میں270ملین (273,452,791) سے زائد ملکی اور غیرملکی شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا۔ دبئی پبلک ٹرانسپورٹ میں شامل دبئی میٹرو، دبئی ٹرام، دبئی بس، سمندری ٹرانسپورٹ اور سرکاری ٹیکیسیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 271,302,000 رہی تھی۔2016میں دبئی میٹرو میں سفر کرنے والوں کی تعداد 96,486,495جبکہ 2015میں سفر کرنیوالے افراد کی تعداد 88,252,034 رہی۔ سرکاری بسوں میں سفر کرنیوالوں کی تعداد 69,922,328افراد رہی ۔ سمندری سفر کے ذرائع استعمال کرنے والوں کی تعداد 7,140,858رہی ۔ اس سال تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔