ایف بی آر اور تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان ٹیکسوں کا تنازعہ وزارت قانون و انصاف میں چلا گیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے درمیان ٹیکسوں کا تنازعہ وزارت قانون و انصاف میں چلا گیا ہے اور اس سے قانونی رائے طلب کی گئی ہے کیونکہ نقد ضروریات پوری کرنے کے لئے پاور سیکٹر کو مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے حال ہی میں ایف بی آر کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے تاکہ ان پیچیدہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

تاہم میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ ڈسکوز کے نمائندوں نے یہ دلیل دی کہ پبلک سیکٹرز کی کمپنیاں حکومتی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں اور انہیں مقدمہ بازی سے باز رکھنے کو کہا گیاہے اور معاملات کو محکمے کے اندر حل کرنے کو کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :