نااہل حکمرانوں کی الیکشن کمیشن سے بھی ”نااہلی “بھی نوشتہ دیوار ہے‘چوہدری محمدسرور

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی الیکشن کمیشن سے بھی ”نااہلی “بھی نوشتہ دیوار ہے‘جمہو ریت کے بچاؤ کیلئے حکمرانوں کو کر پشن کا ”شوق “ختم کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حکومتی دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے ۔

ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد تحر یک انصاف نے الیکشن کمیشن میں حکمرانوں کی نااہلی کیلئے آئین وقانون کے مطابق ہی ریفر نس جمع کروایا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی آئین اور قانون کے مطابق شفاف طر یقے سے تحقیقات کی جائے گی تو حکمرانوں کی الیکشن کمیشن سے نااہلی نوشتہ دیوار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ جمہو ریت کو خطر ہ حکمرانوں کی پالیسوں سے ہے اس لیے حکمرانوں کی چاہیے کہ وہ کر پشن اور لوٹ مار کا اپنا شوق ختم کر دیں اور ملک میں آئین اورقانونی کی حکمرانی کی ساتھ ساتھ احتساب کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے کیونکہ جب تک ملک میں احتساب کا شفاف عمل نہیں ہوگا ہم کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حکومتی دعوے پہلے بھی غلط ثابت ہو چکے ہیں اس لیے اب بھی حکمران لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے جتنے دعوے کر رہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں صرف قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :