امر یکی نژاد پاکستانی خاتونی کے کیفے پر لاہور میں حملے اور ڈکیتی پر مقدمہ درج

پو لیس نے ملزموں کی گر فتاری کیلئے چھاپے مار نے کا بھی آغاز کر دیا‘شہبا زشر یف کی حکومت میں ظلم کر نیوالا بچ نہیں سکتا‘متاثرہ خاتون

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2016ء) پو لیس نے امر یکی نژاد پاکستانی خاتونی کے کیفے پر لاہور میں حملے اور ڈکیتی پر طحہ ظہیر اور سیما ظہیر سمیت نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ پو لیس نے ملزموں کی گر فتاری کیلئے چھاپے مار نے کا بھی آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امر یکی نژاد پاکستانی خاتون رابعہ ضیا ء نے لاہور کے علاقہ تھانہ گلبرگ میں کروڑ وں روپے کی لاگت سے کیفے بنایا مگر وہاں پر طحہ ظہیر نے اپنی والدہ سمیت درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینوں کے علاوہ نقدی ‘پاسپورٹ سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے گئے بلکہ وہاں پر دیگر قیمتی اشیاء کو توڑ بھی دیا جس پر پولیس تھانہ گلبر گ نے طحہ ضمیر ‘اسلم ضمیر سمیت دیگر50نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مار نا شروع کر د ےئے جبکہ متاثرہ خاتون رابعہ ضیا ء نے کہا ہے کہ وزیر اعلی شہبا زشر یف کی حکومت میں ظلم کر نیوالا بچ نہیں سکتا میرے ساتھ ہونیوالی ڈکیتی اور ظلم کی ایف آئی آر کا اندرج اس بات کا ثبوت ہے پنجاب میں حق دار کو انکو حق ضرور ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :