لاہور ‘بیگم کوٹ سے 13 سالہ بچہ اغوا، اہل علاقہ کا کئی گھنٹوں تک احتجاج

صبح دکان پر اویس پہنچا تو دو آدمیوں نے اس کے منہ پر رومال رکھ کر اسے بے ہوش کر دیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے‘والد

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2016ء) لاہور کے علاقہ فیروزوالہ میں میاں کالونی سے 13 سالہ لڑکے کے اغوا کیخلاف ورثا اور اہل علاقہ احتجاج ‘ مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے شیخوپورہ لاہور روڈ بلاک کر دی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پو لیس کے مقدمہ درج کر نے پر مظاہر ین نے ملزموں کی یقینی دہانی پر احتجاج ختم کرد یا ۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے لڑکے اویس کے والد کا کہنا ہے کہ صبح دکان پر اویس پہنچا تو دو آدمیوں نے اس کے منہ پر رومال رکھ کر اسے بے ہوش کر دیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے ۔ واقعہ کی پولیس کی اطلاع دی گئی مگر پولیس نے حسب روایت کوئی کارروائی نہ کی جس کے خلاف ورثا اور اہل علاقہ نے شیخوپورہ روڈ پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کر دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے لڑکے کا نمبر سیالکوٹ سے ٹریس ہو رہا ہے جس کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں آئے روز اغوا کے واقعات نے ان کو غیر محفوظ کر دیا ہے، اویس کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ اندراج اور ملزموں کی یقین دہانی پر ورثاء نے کئی گھنٹوں کے بعد احتجاج ختم کرد یا ہے ۔

متعلقہ عنوان :