پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تیزی کا رجحان رہا،زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا،مثبت پالیسیوں کی وجہ سے افراط زر پر قابو پانے میں مدد ملی،گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھر کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2016ء) گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تیزی کا رجحان رہا،زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا،مثبت پالیسیوں کی وجہ سے افراط زر پر قابو پانے میں مدد ملی۔ہفتہ کو انہوں نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا،مثبت پالیسیوں کی وجہ سے افراط زر پر قابو پانے میں مدد ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کا پالیسی ریٹ5.75فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور یورپی یونین میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ملکی تجارت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔اشرف وتھرا نے کہا کہ رواں سال مثبت عوامل کے تسلسل سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی،نجی شعبے نے قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال بنیادی شرح نمو میں اضافہ متوقع ہے،ترقیاتی اور اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئیگی۔