لاہور کی مقامی عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر قائم مقائم جنرل مینجیر پاکستان ریلوے فرید احمد اور سینئیرایڈمنسٹریٹرآفیسرشمس القمر کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جولائی 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2016ء) لاہور کے سول عدالت کے جج ندیم احمد نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عامر عمر وغیرہ کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزاروں نے علامہ اقبال روڈلاہور میں واقع ریلوے بناویلینٹ بلڈنگ 1977سے لیز پر حاصل کی اور قوانین کے تحت لیز میں توسیع حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے ایڈمنسٹریٹر نے لیز کے باوجود درخواست گزاروں سے پانچ لاکھ روپے رشوت کی مد میں طلب کئے جبکہ رقم کی عدم ادائیگی پر عمارت خالی کرانے کا غیر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

عدالتی حکم پر قائم مقائم جنرل مینیجر ریلوے فرید احمد اور سینئیر ایڈمنسٹریٹر آفیسر پاکستان رلوے شمس القمر عدالت میں پیش ہوئے اور جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی۔جس پر عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر قائم مقائم جنرل مینجیر پاکستان ریلوے فرید احمد اور سینئیرایڈمنسٹریٹرآفیسرشمس القمر کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے سات ستمبر کوجواب طلب کر لیا۔