وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدائت پر نیو یارک میں موجود پی آئی اے کے لیگزنٹن نامی ہوٹل کی اونے پونے فروخت کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جولائی 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2016ء) یہ درخواست بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم میاں نواز شرف کی ہدائت پر نیویارک میں موجود پی آئی اے کے لیگزنٹن نامی ہوٹل کو خفیہ طور پر پاکستان کے نجی بینک کوقانونی ضابطے کے بغیر اونے پونے فروخت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے خفیہ طور پر فروخت کئے جانے والے ہوٹل کی مالیت تین ہزار ملین ڈالر ہونے کے باوجود اسے نو ملین ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی ائیر لائن کے اثاثوں کی اونے پونے فروخت کے معاملے کے احکامات صادر کئے جائیں اور ذمہ دار شخصیات کے خلاف کاوائی کا حکم دیا جائے۔