نئے علاقائی بنچز کے قیام کے لئے اور عدالت عالیہ کے فل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور میں پنجاب بار کونسل کے سامنے وکلاءنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا،،وکلاءکا کہنا ہے کہ نئے علاقائی بنچوں کے قیام تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جولائی 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2016ء) ڈیرہ غازی خان،گوجرانوالہ،فیصل آباد،سرگودھا اور فیصل آبادڈویژن کے وکلاءنے لاہور ہائیکورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور میں پنجاب بار کونسل کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر نئے علاقائی بنچز کے قیام کے حق میں دستخطی مہم بھی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

فن روڈ پر واقع پنجاب بار کونسل کے سامنے سے گزرکر ہائیکورٹ کی طرف جانے والی سڑک کو وکلاءنے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ہے۔

سڑک کی بندش کے باعث وکلاء،،سائلین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وکلاءکا کہنا ہے کہ نئے علاقائی بنچز کے قیام کا مطالبہ آئینی ہے اگر یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے وکلاءنئے علاقائی بنچز کے قیام کے حق میں نعرے لگاتے اور سیلیفیاں بناتے دکھائی دئیے۔

متعلقہ عنوان :