طائف کے نجی ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:46

طائف کے نجی ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ

طائف: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): طائف کے نجی فائیو سٹار اور تھری سٹار ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایک کویتی شہری کے مطابق اس نے دو دن کے لیئے جس ہوٹل میں کمرہ بک کروایا ہے ۔بالکل اسی طرح کے ہوٹل اگر اردن یا یورپ میں ہو ان میں اتنے کرائے میں سات دن قیام کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کویتی شہری جو کہ ایک شاعر بھی سعودی عرب کے شہر طائف کے ہوٹل میں قیام پذیر ہے ۔ شاعر کے مطابق اس نے ہوٹل میں دو دن کی رہائش کا کرایہ 4300ریال جمع کروایا ہے ۔جو کہ اردن ، یورپ کے اس جیسی خصوصیات رکھنے والے ہوٹلوں سے بھی زیادہ ہے۔ شاعر کے مطابق اسے طائف، ابہاء، النمیس، اور باقی جگہیں پسند ہیں ۔ لیکن اب کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے میں نے اردن میں قیام کا ارادہ بنایا ہے ۔