قومی اسمبلی کا اجلاس پرسوں پیر کو5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:33

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل ایجنڈے پرغورکیلئے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر کی صدارت میں ہوگا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہونگے جن میں اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔