انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس دو اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:32

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا 61واں اجلاس دو اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کنوینر زاہد حامد کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا پاکستانی تارکین وطن کی بطور ووٹر اندراج کے بارے میں ڈاکٹر عارف علوی کی تجویز پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ سٹیشنوں اور بائیو میٹرک ووٹروں کی تصدیق کیلئے مشینوں کی خریداری پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

سینیٹ کے ممبران کے انتخاب کیلئے سینیٹ کی کمیٹی کی سفارشات کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کی خصوصی رپورٹ پر بھی غورکیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یکساں انتخابی قانون2016ء کے مسودے پر بھی مزید غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :