سٹیٹ بنک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان‘سود کی شرح5.75پر برقراررکھنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 14:28

سٹیٹ بنک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان‘سود کی شرح5.75پر برقراررکھنے ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2016 کی پہلی مالیاتی پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مثبت پالیسیوں کی وجہ سے افراط زرپرقابو پانے میں مددملی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیا،زرمبادلہ کے ذخائر اور محصولات زر میں اضافہ ہوا ہےاور مالی سال 2016میں معیشت میں بہتری آئی ہے۔ اشرف وتھرا نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہورہی ہے اور ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 250 ارب ڈالر حجم کی معیشت کی شرح نمو گزشتہ 8 برسوں سے تیز ہے تاہم بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :