معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو بھارتی وزیر اعظم کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا۔ مداحوں میں غصے کی لہر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 14:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ایک ویبسائٹ فیس بُک پر اپنے ایک پیغام میں ایک ویڈیو شئیر کی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مختلف تقاریر کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز ملا کر ایسا پیش کیا گیا تھا جیسے وہ بھارتی فلم ”پی کے“ کا گانا گا رہے ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بُک پیغام مین سونو نگم نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ نریندر مودی میرا گایا ہوا گانا گا رہے ہیں۔

دوسری جانب سونو نگم کا یہ پیغام دیکھ کر ان کے مداحوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مذاق اُڑانے پر سونو نگم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :