لاہور میں فائیو سٹار ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ، میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) لاہور میں مال روڈ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق رابعہ کے سر میں ایک گولی لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کی رہائشی رابعہ کی مال روڈ پرواقع فائیو سٹار ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔

جاں بحق ہونے والی لڑکی کا میو اسپتال میں پوسٹمارٹم کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق رابعہ کے سر میں ایک گولی لگی ہے، رابعہ کے سر میں لگنے والی گولی کو نکال کر اسے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رابعہ کے پرس سے برآمد ہونے والی گولی اور سر سے نکالی گئی گولی کو میچ کیا جائے گا، ہوٹل میں دوران تفتیش ملنے والے شواہد بھی فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق رابعہ نے خود کشی کی ہے یا اس کو قتل کیاگیا ہے، اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، فرانزک رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :