دبئی: پانی اور بجلی کا کنیکشن لینے کے لیئے ایجاری سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے : دیوا

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:18

دبئی: پانی اور بجلی کا کنیکشن لینے کے لیئے ایجاری سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی ( دیوا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی اور بجلی کا کنیکشن لینے کے لیئے ایجاری سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے ۔ اس نئے قانون کا مقصد ہے کہ سرکاری کاموں میں مزید شفافیت پید ا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دیوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایجاری سرٹیفکیٹ رئیل سٹیٹ ایجنسی کے منظور کردہ دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ پبلک یوٹیلیٹی کے چیف سعید محمدالطیار کے مطابق اس نئے قانون سے شہریوں کو مختلف محکموں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ بلکہ رئیل اسٹیٹ ایجنسی سے جاری کردہ ایجاری سرٹیفکیٹ دکھا کر بجلی اور پانی کے کنیکشن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔