مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے مظالم جاری ،مزید 2 کشمیر شہید،100زخمی ،،متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ، 23 ویں روزبھی کشیدگی برقرار ہے، بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 2 کشمیری شہیداور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،متعدد علاقوں میں کرفیو نافذہے،حریت رہنماوں کی اپیل پر ہڑتال میں اتوار تک توسیع کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق #مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی برقرار ہے،بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 2 کشمیری شہیداور 100 سے زائدافراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حریت رہنماوں نے ہڑتال کی اپیل 31جولائی تک بڑھادی ۔سری نگر ، ضلع کپواڑہ اور گندربال سمیت وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ۔دوسری جانب حریت رہنماوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کی کال31جولائی تک بڑھادی ہے جبکہ سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنما گھروں میں نظر بند ہیں ۔ادھر امریکا کا کہنا ہے بھارتی جارحیت پر تشویش ہے، مودی سرکار اقلیتوں کی حفاظت کیلیے ہرممکن اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :