لاہورسے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پروازکے واش روم سے ہیروئن برآمد

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے واش روم سے 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردبئی جانے والی پی آئی اے کی پروازسے 6 کلو ہیروئن بر آمد کی گئی جو طیارے کے واش روم میں چھپائی گئی تھی۔ ہیروئن کی برآمدگی کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ ائیرپورٹ انتظامیہ سمیت اے ایس ایف اور اے این ایف کی جانب سے حقائق جاننے کے لیے پروازمیں موجود تمام مسافروں اورعملے سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :