رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:05

دبئی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیر پٹرولیم اورموجودہ رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔واضح رہے کہ سید نوید قمر پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :