7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، سعودی عرب میں ملازمین کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 13:53

7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، سعودی عرب میں ملازمین کا احتجاج

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : سعودی اوگر کے ملازمین نے 7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا ، احتجاج میں سینکڑوں ملازمین شریک ہوئے جنہوں نے کمپنی سے اپنے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے۔ مظاہرین نے جدہ کے شمالی علاقہ میں ٹریفک کا نظام متاثر کرنے سمیت ایک گیس اسٹیشن کو بھی بند کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مکہ ریجن کی پولیس کے ترجمان کرنل اتی القریشی نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسئلے کا تعلق لیبر اور سوشل ڈویلپمنٹ کی وزارت سے ہے۔ جبکہ پولیس کی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سڑکوں پر اس طرح کے احتجاج اور رش کو منتشر کرنا ہے۔ وزارت کے ترجمان خالد ابوالخیل نے کہا کہ یہ مسئلہ تنخواہوں کی تاحال ادائیگی نہ ہونے پر ہوا جس کی وضاحت ایک مقرر کردہ تاریخ پر دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :