دبئی: غیر ملکی شہری کی سائیکل چرانے والے پاکستانی گرفتار

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:52

دبئی: غیر ملکی شہری کی سائیکل چرانے والے پاکستانی گرفتار

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو ایک فلپائینی شہری کی سائیکل چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے ایک فلپائینی شہری کی سائیکل چرائی تھی۔ جس کو بعد ازاں دبئی میٹرو پر پارک کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

فلپائینی شہری نے سائیکل کی چوری کے بعد پولیس ڈپارٹمنٹ میں سائیکل چوری کی رپورٹ درج کروا دی تھی ۔

دبئی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج سے دونوں پاکستانی شہریوں کو پہچان لیا۔ پاکستانی شہریوں کو ایک ماہ بعد اسی علاقے میں گھومتے دیکھنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ دونوں شہریوں نے دوران ِ تفتیش چوری کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی ہے۔