احتجاج سے حکومت گرانے کے زمانے گزرگئے،سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن اگر کسی کی نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، امن و امان کی صورت حال بہتراوربیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، انہیں ملک میں جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نظرنہیں آرہی، تحریک انصاف جمہوریت پسند ہے وہ جس راستے پرچل رہے ہیں انہیں چلنے دیا جائے، 7 اگست کو وہی ہوگا جو منظورخدا ہوگا،اس کا حال بھی دھرنوں جیسا ہوگا، احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ پاناما لیکس کیمعاملے پرکسی فریق کی حمایت نہیں کررہے، ٹی او آرزکے معاملے پراعتزازاحسن اورشیری مزاری سے بات ہوئی ، کمیٹی ممبران کی مشاورت سے آئندہ اجلاس ہوگا کیونکہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کو ہی کرنا ہے۔ ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوگا،تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر بات کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت تبدیلی آرہی ہے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔