مال رو ڈ فائیو سٹار ہوٹل میں لڑکی کا قتل ،خدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے مال روڈ فائیوسٹار ہوٹل میں کنیئرڈ کالج کی فورتھ ایئر کی طالبہ کے پراسرار قتل پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا ۔

(جاری ہے)

اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے ، انتہائی سخت سکیورٹی اور چیکنگ ،سکینر کے باوجود ہوٹل کے کمرے میں اسلحہ کس طرح پہنچا ۔

انہوں نے کہا کہ طالبہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہوٹل میں موجود کیمروں سے مدد لی جائے اور لڑکی کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ انتہائی سیکیورٹی زون میں لڑکی کا قتل پر وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی میں اس کا جواب دیں اور اس کی تحقیقات کی پوری رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے۔