لاہور ائیر پورٹ پر دبئی جانے والے جہاز سے 6کلو ہیرئن برآمد

واقعے کے بعد قومی ایئر لائنز کی پرواز کو سیل کر دیا گیا ،مسافروں اور عملے سے تفتیش جاری

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) لاہور ائیر پورٹ پر دبئی جانے والے جہاز سے 6کلو ہیرئن برآمد کر لی گئی، واقعے کے بعد قومی ایئر لائنز کی پرواز کو سیل کر دیا گیا جبکہ مسافروں اور عملے سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر اے این ایف، اے ایس ایف اور پی آئی اے سکیورٹی نے کارروائی کی اور دبئی جانے والی پرواز سے6 کلو ہیروئن برآمد کر لی جس کی قیمت6کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 230نے صبح ساڑھے 8بجے لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا، واقعے کے بعد جہاز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں اور عملے سے تفتیش بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :