سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور پولیس کی یقین دہانیوں کے باوجود لاہور میں بچوں کے اغواءکی وارداتوں کا سلسلہ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 13:44

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور پولیس کی یقین دہانیوں کے باوجود لاہور ..

فیروزوالہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور پولیس کی یقین دہانیوں کے باوجود لاہور میں بچوں کے اغواءکی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے- فیروزوالہ میں میاں کالونی سے 13 سالہ لڑکے کے اغوا کیخلاف ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور شیخوپورہ روڈبلاک کردی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فیروزوالہ میں اغوا ہونیوالے لڑکے اویس کے والد کا کہنا ہے کہ اویس صبح دکان پر پہنچا تو دو آدمیوں نے اس کے منہ پر رومال رکھ کر اسے بے ہوش کر دیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ واقعہ کی پولیس کی اطلاع دی گئی مگر پولیس نے حسب معمول کوئی کارروائی نہ کی جس کے خلاف ورثاءاور اہل علاقہ نے شیخوپورہ روڈ پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کر دی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے لڑکے کا نمبر سیالکوٹ سے ٹریس ہو رہا ہے جس کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں آئے روز اغوا کے واقعات نے ان کو غیر محفوظ کر دیا ہے، اویس کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔