کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد کی ہلاکت پرلیسکو کے ایس ڈی او ، لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں بارش کے پانی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد کی ہلاکت پرلیسکو کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ چند روز قبل نشتر کالونی میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹ کر بارش کے کھڑے پانی میں گر نے سے خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم محمد نواز شریف کے نوٹس لینے پر سی ای او لیسکو نے انکوائری کرائی جس میں ایس ڈی او صمیم عمر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد طارق کو معطل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لیسکو کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس آذیہ شعیب کی درخواست پر ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تھانہ نشترکالونی میں قتل خطاء کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :