کویت سٹی: پاکستان نے کویت کے ساتھ سفارتی ویزا معاعدہ معطل کر دیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:32

کویت سٹی: پاکستان نے کویت کے ساتھ سفارتی ویزا معاعدہ معطل کر دیا

کویت سٹی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): پاکستان نے کویتی حکومت کے ساتھ 2013میں کیاگیا سفارتکاری معاعدہ منسوخ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیرِ داخلہ نے گزشتہ روز پاکستانی سرکاری حکام کے ساتھ کویت سفر کے دوران ویزا حاصل کرنے اور دیگر مشکلات کی وجہ سے معاعدہ منسوخ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’معاعدہ کے باوجود پاکستانی سرکاری حکام کے پاس نیلے اور سفارتی پاسپورٹ تھے ،لیکن کویتی حکام نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان سے ویزا لگوانے کا کہا ۔ واضع رہے کہ پاکستان اور کویت نے نومبر 2013میں سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے سرکاری حکام کے لیئے الگ معاعدہ کیا تھا۔ جو کہ اگست2014میں نافذالعمل ہو گیا تھا۔