واشنگٹن میں ”برج سی ای او ایوارڈ کی تقریب

برج سی ای او ایواڈ آسکر ایوارڈ کی طرح کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دنیا کا اہم ترین ایوارڈ ثابت ہوگا :ڈاکٹرطارق نظامی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 13:27

واشنگٹن میں ”برج سی ای او ایوارڈ کی تقریب

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) دبئی کو معاشی سرگرمویں کا عالمی مرکز قرار دینے اور یہاں کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں سی ای او کلب نیٹ ورک نے ’دی ب±رج سی ای او ایوارڈ‘ کا اجرا کیا گیا ہے، جس کی پہلی رنگارنگ تقریب تقسیم ایوارڈ واشنگٹن میں منعقد ہوئی۔دبئی کے حکمران شہزادہ جمعہ بن المکتوم اس ایوارڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں جبکہ سی ای او کلب نیٹ ورک کے بانی صدر ڈاکٹر طارق نظامی ہیں۔

واشنگٹن میں منعقدہ سی ای او کلب نیٹ ورک کے پہلے ’دی برج سی ای او ایورڈ‘ کی تقریب میں بڑی تعداد میں عالمی شہرت یافتہ تجارتی اداروں کے سربراہوں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر طارق نظامی کا کہنا تھا کہ یہ تقریب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں تجارتی شخصیات کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دی برج سی ای او ایواڈ آسکر ایوارڈ کی طرح کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دنیا کا اہم ترین ایوارڈ ثابت ہوگا جو ہر سال مختلف شعبوں میں بہترین سی ای او کو دیا جائے گا۔دی برج سی ای او ایوارڈ کا نصف دبئی اور ابوظہبی میں کام کرنے والی کمپنیوں کے سربراہوں کو دیا جائے گا، جبکہ بقیہ نصف پوری دنیا کی بہترین کاروباری شخصیات کا انتخاب کرکے دیا جائے گا۔

واشنگٹن میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 35 مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دئے گئے جبکہ امریکی سی ای او میں سے سال کے بہترین سی ای او، فیس بک کے بانی چیئرمین مارک زکربرگ قرار پائے جنھیں پہلے دی برج سی ای او ایوارڈ سے نواز گیا۔جبکہ مشرق وسطی کے بہترین سی ای او شارجہ انوسمنٹ اینڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مروان جاسم السرکل قرار پائے۔

اور سال کی بہترین خاتون سی ای او سعودی جرمن ہسپتال کی ڈاکٹر ریم عثمان قرار پائیں۔ بہترین ائرلائن کا ایوارڈ امارات ائرلائن کو ملا جبکہ لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ عظیم باکسر محمد علی کو دیا گیا اور جائیداد کی خرید و فروخت کے شعبے میں بہترین سی ای او ایواڈ پاکستان کے بحریہ ٹاو¿ن کو دیا گیا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے دی برج سی او ایوارڈ کے حصول کو اپنے لئے بڑا اعزاز قرار دیا اور توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کی حوصلہ افزائی کے نتجے میں دبئی میں کاروباری سرگرمیاں مزید فروغ پائیں گی۔

دی برج سی ای او نیٹ ورک کے مطابق، بندرگاہوں پر بہترین سہولتوں کی فراہمی کے شعبے میں ایوارڈ ڈی پی ورلڈ کو، جائیداد کی ترقی کے شعبے میں میراس ہولڈنگ کو؛ بہترین کرسٹل کمپنی کے شعبے میں کرسٹل گیلری کو، عظیم سوچ کے شعبے میں جان کلولزیک کو؛ ہالی وڈ کے بہترین پروڈیوسر کے شعبے میں سر اسٹیون سیکسن کو، غیر سرکاری تنظمیوں کے شعبے میں دبئی کیئر کو، بہترین فلاحی تنظیم کے شعبے میں راشد سنٹر کو امریکہ میں جائیداد کے شعبے میں محمود انوسٹمنٹ کارپوریشن کو، بنک کے شعبے میں یو اے ای بنک کو ایوارڈ دئے گئے۔

متعلقہ عنوان :