گجرات ، برساتی نالے میں ڈوب کر4بچے جاں بحق ، لاشیں نکال لی گئیں

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:25

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) گجرات کے علاقے ٹانڈہ کے قریب برساتی نالے میں نہانے والے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے علاقے ٹانڈہ کے قریب 4 بچے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے چاروں بچوں کی لاشیں نکال کر انہیں ورثا کے حوالے کردیا۔علاقے میں لاشیں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں، جن کی شناخت عبدالرحمان ، زکریا، فرحان اورسفیان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زکریا اور فرحان دونوں سگے بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :