چترال،سرحد پارسے افغان دہشت گردوں کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:21

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) چترال کی وادی کیلاش میں سرحد پار سے افغان دہشت گردوں نے چرواہوں پر فائرنگ کردی جس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دہشت گرد سیکڑوں بکریوں کا ریوڑ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کیلاش میں پاک افغان سرحدی مقام استوی کے قریب افغان دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے ، فائرنگ سے 2 چرواہے جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت نور احمد اور خوش ولی کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گرد 300کے قریب بکریوں کا ریوڑ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :