قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی کو بری الذمہ قرار

قندیل بلوچ کے بڑے بھائی عارف کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 13:10

قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی کو بری الذمہ قرار

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کو بری الذمہ قرار دےدیا گیا ہے جبکہ قندیل بلوچ کے قتل کا منصوبہ بنانے والے بڑے بھائی عارف کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبد القوی نے پولیس کی جانب سے بھجوائے جانے والے سوالنامے کا جواب پولیس کو بھجوایا جس کے بعد قتل کیس کی انکوائری ٹیم نے مفتی عبد القوی کو شامل تفتیش کرنے کے بعد اب اس کیس سے بری الذمہ قرار دےدیا ہے۔ خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز نے بیان دیا تھا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی منصوبہ بندی سعودی عرب میں مقیم قندیل کے بڑے بھائی عارف نے کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں تفتیش کا عمل مزید تیز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :