دبئی: غیر ملکی دوست کے اکاؤنٹ سے 2000درہم نکلوانے والے کو تین ماہ قید کی سزا

ہفتہ 30 جولائی 2016 13:10

دبئی: غیر ملکی دوست کے اکاؤنٹ سے 2000درہم نکلوانے والے کو تین ماہ قید ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ میں ایک پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن دوست کا کارڈ استعمال کرکے 2000درہم غیر قانونی طریقے سے نکلوانے کا اعتراف کر لیاہے ۔ عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کے بعد تین ماہ قید کی سزا اور ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن دوست کے پرس سے اے ٹی ایم کارڈ نکال کر اس اکاؤنٹ سے 2000درہم نکلوا لیئے تھے۔

(جاری ہے)

ہم وطن دوست کو رقم نکلوانے کا پتہ کچھ دن بعد چلا جس کے بعد اس نے بنک انتظامیہ سے اس کی تحقیقات کا کہا تھا۔ بنک انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے جس اے ٹی ایم مشین سے 2000درہم نکلوائے گئے تھے ۔ اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کا پتہ چلا لیا تھا۔ ملزم نے بعدازان دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ عدالت نے تمام گواہان اور ملزم کے اعترافی بیان کے بعد تین ماہ قید کی سزا اور ملک بدری کا حکم بھی سنا دیا۔