سی ایس ایس امتحانات کا اسٹرکچر تبدیل کرنے کا فیصلہ

2018 میں سی ایس ایس امتحانات کلسٹر پروگرام کے تحت ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 13:04

سی ایس ایس امتحانات کا اسٹرکچر تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء): ملک بھر میں سی ایس ایس امتحانات کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2018ء میں ہونے والے سی ایس ایس امتحانات کلسٹر پروگرام کے تحت ہوں گے۔ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے کے لیے تین گروپس تشکیل دئے گئے ہیں۔جس میں فنانس گروپ، جنرل گروپ اور انفارمیشن گروپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انفارمیشن گروپ کے اُمیدواروں کے لیے میڈیا یا ماس کمیونیکیشن کی ڈگری ہونا لازمی ہے جبکہ فنانس گروپ میں سی ایس ایس کا امتحان دینے والے اُمیدواروں کے پاس کسٹم ، ریوینیو، ٹریڈ اینڈ کامرس اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ڈگری ہونا لازمی ہے۔جبکہ سی ایس ایس کے جنرل گروپ کے لیے جنرل ڈسپلن کی ڈگری قابل قبول ہو گی۔ خیال رہے کہ سی ایس ایس امتحانات سے متعلق بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔