اسٹیٹ بنک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

شرح سود 75۔5فیصد کی سطح پر رکھنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : اسٹیٹ بنک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بنک محمود اشرف وتھرا نے اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ محمود اشرف وتھرا نے بتایا کہ آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔گورنر اسٹیٹ بنک کے مطابق زر مبادلہ ذخائر اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مثبت پالیسیوں کی مدد سے افراط زر پر قابو پانے میں مدد ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسینچ میں انڈیکس تیزی کا رجحان رہا اور ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔آئندہ سال بنیادی شرح نمو میں اضافہ متوقع ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی ہوئی ، انہوں نے کہا کہ آزاد مانیٹری پالیسی کے فوائد آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں، امن و امان کی بہتر صورتحال معیشت پر اچھے اثرات مرتب کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری میں ملکی اور غیر ملکی عوامل بھی شامل ہیں۔پی ایس ڈی پی اور سی پیک سے ہونے والی سرمایہ کاری معیشت کو مزید بہتر کرے گی۔رواں مالی سال میں ملکی معیشت میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :