بھارت اور نیپال میں طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں‘90افراد ہلاک‘80لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں:حکام
سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے‘کھڑی فصلیں تباہ ‘مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے
میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 12:50
نئی دہلی+کھٹمنڈو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ریاست بہار اور آسام میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 47 جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔کرناٹک ، اتر کھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسام میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران ہلاک افرادکی تعداد 26تک پہنچ گئی ہے جبکہ آسام میں سیلاب نے 21افراد کی جان لے لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں 40لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اترپردیش میں 200سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت اور نیپال میں طوفان اور لینڈ سلائیڈ سے 90 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 20 لاکھ بے گھر ہوگئے جبکہ دونوں ملکوں میں مجموعی طور پر80لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں۔نیپال میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی، جہاں سیکڑوں مکانات اور پ±ل تباہ ہوگئے۔نیپالی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان جھنکا ناتھ دھکَل کے مطابق اب تک ملک میں طوفان اور تودے گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔نیپالی آرمی کی جانب سے جاری تصاویر میں، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر مدد کے انتظار میں کھڑا دکھایا گیا ہے۔حالیہ طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ کٹھمنڈو سے 250 کلو میٹر مغرب میں واقع ضلع پیوتھان متاثر ہوا، جہاں درجنوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔بھارت اور نیپال میں ہر سال مون سون کی بارشوں کے دوران طوفان اور تودے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔نیپال میں صورتحال اس سال زیادہ مایوس کن اس لیے نظر آرہی ہے، کیونکہ گزشتہ سال آنے والے زلزلے میں تباہی کے باعث اب تک لاکھوں نیپالی ٹینٹس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔نیپال میں گزشتہ سال آنے والے تباہ کن زلزلے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔طوفان نے ہندوستان کے دور دراز شمال مشرقی ریاست آسام کو بھی متاثر کیا، جہاں دریا کا پانی آبادیوں میں داخل ہونے کے باعث اب تک 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔آسام کے وزیر اعلیٰ سربنَندا سنووال نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ طوفان نے 3 ہزار گاو¿ں اور 21 اضلاع کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.