شارجہ: غیر ملکی ورکروں کے حقوق سے آگاہی کی مہم کا آ غاز

ہفتہ 30 جولائی 2016 12:49

شارجہ: غیر ملکی ورکروں کے حقوق سے آگاہی کی مہم کا آ غاز

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): شارجہ لیبر سٹینڈرڈ ز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر ملکی ورکروں کو اپنے حقوق سے آگاہی دلانے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیاہے ۔ اس مہم میں گرمیوں کے اوقات میں مڈڈے بریک کی پابند ی کرنے اور دیگر حقوق کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔ مہم ” ہمیں آپ کا خیال ہے “ کے نام سے شروع کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تا کہ غیر ملکی ورکروں کا احساس دلایا جا سکے کہ وہ بھی ہماری طرح کے ہی انسان ہیں اور ہمیں ان کی مشکلات کا مکمل طور پر احساس ہے ۔

اس مہم کے دوران ورکروں میں تحائف بھی تقسیم کیئے جارہے ہیں۔ لیبر سٹینڈرڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین سلیم یوسف القسیرکا کہنا تھا کہ” ہمیں امید ہے کہ اس مہم سے غیر ملکی ورکروں کو زیادہ تحفظ کا احساس ہو گا“۔ القسیر کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی غیر ملکی ورکروں کو کام کے لیے بہترین اور محفوظ ما حول فراہم کرنے کی خواہاں ہے ۔ محفوظ ماحول ہی غیر ملکی ورکروں کو تحفظ کا احساس دلا سکتا ہے ۔ ہم غیر ملکی ورکروں کی مدد کرتے رہیں گے ۔