بالی وڈ اداکار راج پال یادیو کے جیل جانے کا امکان ، سپریم کورٹ نے پٹیشن مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 12:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : بالی وڈ اداکار راج پال یادیو کے جیل جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ نے راج پال یادیو کی پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔ راج پال یادیو نے معاہدے کے تحت ایک بزنس مین کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی۔ راج پال کو نئی دہلی کی ہائیکورٹ نے 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار نے چار روز جوڈیشل حراست میں گزارے جبکہ ریمانڈ کے 6 دن ابھی بھی باقی ہیں۔ ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر خود کو 15 جولائی تیہار جیل میں سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ خیال رہے کہ دہلی میں مقیم ایک بزنس مین ایم جی اگروال نے راج پال اور ان کی بیوی کے خلاف 5 کروڑ کا قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ یہ مقدمہ 2010ء میں درج کروایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :