قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ملزم حق نواز نے 4 مزید افراد کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 12:29

قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ملزم حق نواز نے 4 مزید افراد کے ملوث ..

ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، ملزم حق نواز نے دوران تفتیش 4 مزید افراد کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جبکہ مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالناموں کا جواب بھی بھجوا دیا۔قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کے جوابات پولیس کو بھجوا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ قندیل بلوچ سے پہلی بار کراچی ہوٹل کی لابی میں ملا تھا اور اس کا قتل سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری طرف دوران تفتیش ملزم حق نواز نے انکشاف کیا ہے کہ واردات میں مزید انکے 4 رشتے دار بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی اور وسیم کا بھائی عارف بھی تمام منصوبہ بندی میں شامل ہے جس کو انٹر پول کے ذریعے واپس لاکر تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :