دبئی:ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے چلائی جانے والی مہم کو اگست میں بھی جاری رکھا جائے گا: آر ٹی اے

ہفتہ 30 جولائی 2016 12:23

دبئی:ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے چلائی جانے والی مہم کو اگست میں بھی ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں ڈرائیوروں کی راہنمائی کے لیئے چلائی جانے والی مہم کو اگست میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ مہم کا مقصد ڈرائیوروں کو گرمی کے موسم میں ڈرائیونگ کے طریقوں کے بارے میں بتانا ہے ۔ شدید گرمی کے اوقات میں ہائی ویز پر محتاط ہو کر گاڑی چلانے کے طریقہ کار بتائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا مقصد ہے کہ اس سال گرمیوں کے موسم میں ٹریفک حادثات کی شرح کو کم سے کم کرناہے ۔ گرمیوں کے موسم میں ٹائر پھٹنے یا انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں ۔اس مہم میں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ڈرائیوروں کوآگاہی دی جارہی ہے۔ْ ڈرائیونگ انسٹیوٹس میں بھی نئے ڈرائیوروں کو گرمی کے موسم میں گاڑی چلانے کے طریقہ کار بتائے جا رہے ہیں۔ ڈرائیوروں میں اس مقصد کے لیے پمفلٹس، بروشرز تقسیم کیئے گئے ہیں۔ پارکنگ کے بارے میں مختلف مواد اور ہارڈ شولڈر پر گاڑی کھڑی کرنے کے نقصانات بارے میں بتایا جا رہا ہے۔