یمن کا گھیراوٴ نہیں، اسلحہ کی اسمگلنگ روکیں گے، عرب اتحاد

ہفتہ 30 جولائی 2016 12:12

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ فورسز کی تازہ نقل وحرکت کا مقصد یمن کا محاصرہ کرنا نہیں بلکہ باغیوں کو اسلحہ کی سپلائی روکنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے، تجارتی سامان کی آمد و رفت کو یقینی بنانے اور تیل کی مصنوعات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد یمن کا گھیراوٴ نہیں کررہا ہے بلکہ تازہ نقل وحرکت کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ روکنا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن میں صحت کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں تعز کے اسپتالوں کو 40 ٹن ادویہ اور طبی سامان مہیا کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد یمن میں تجارتی سامان اور تیل کی مصنوعات کی فراہم یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔ اس ضمن میں تجارتی سامان کی آمد ورفت کے لیے چار ہزار پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔باغیوں کے زیرکنٹرول رہنے والی الحدیدہ گذرگاہ سے تجارتی جہازوں کو گذرنے کے لیے 1462 پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :