بھارتی مندر میں چڑھاوے کے طور پر شیئرز کی وصولی شروع

ہفتہ 30 جولائی 2016 12:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) بھارتی مندر نے چڑھاوے کے طور پر کمپنی کے حصص بھی وصول کرنے شروع کردیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مندروں میں ناریل ،دودھ اور پیسے کے چڑھاوے تو ایک عام سی بات ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا مندر بھی واقع ہے جو کمپنی کے حصص چڑھاوے کے طور پر وصول کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر میں واقع سدھی وینائیک مندر کی انتظامیہ نے ایک بینک اکاونٹ کھلوایا ہے جس میں عبادت کیلئے آنے والے پیسوں کے بجائے کمپنی کے شیئرز اور سیکورٹی بانڈزچڑھاوے کے طورپر جمع کرواسکتے ہیں۔مندر کی انتظامیہ کے مطابق یہاں عبادات کیلئے آنے والے بیشتر افراد امیر اور کھاتے پیتے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کی وجہ سے یہ پیشکش متعارف کروائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :