امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں تشددکے واقعات پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 30 جولائی 2016 12:09

واشنگٹن ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں تشددکے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس ضمن میں اوباما انتظامیہ بھارت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اورہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی کا خاتمہ ہو۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر بتایا کہ یقینی طورپر مقبوضہ کشمیر میں تشددکے واقعات پر ہمیں تشویش ہے اورہم کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ ہم معاملہ کا پرامن حل چاہتے ہیں اور اس ضمن میں اوباما انتظامیہ بھارت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اورہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی کا خاتمہ ہو۔پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا اس ضمن میں پاکستان کے جائز تشویش کو تسلیم کرتاہے اور ملک کے امیگریشن قوانین پر عمل درآمد پاکستان کا حق ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر امریکا کا پاکستان سے قریبی رابطہ ہے۔انہوں نے عالمی تجارتی تنظیم میں افغانستان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ امریکا تنظیم میں افغانستان کی مکمل رکن کی حیثیت سے شمولیت سے اس کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہے۔

متعلقہ عنوان :