محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:59

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، قلات،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 50ملہ میٹر، منگلا 32، راولپنڈی 30، اسلام آباد 24، سیالکوٹ 20، جہلم 19، سرگودھا 10، مری 03، بالاکوٹ 25، دیر 07، کاکول 05، کالام 02، پاراچنار03، گڑھی دوپٹہ13، مظفر آباد 10، راولاکوٹ ایک، گوپس 06 اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :