مکہ: حرمین ٹرین میں سامان کے لیئے الگ کیبن نہیں ہونگے: ایس اے آر

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:57

مکہ: حرمین ٹرین میں سامان کے لیئے الگ کیبن نہیں ہونگے: ایس اے آر

مکہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): سعودی عرب کی الحرمین ٹرین کے بارے میں سعودی ریلوے (ایس اے آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ا س ٹرین میں سامان کے لیے الگ کیبن نہیں بنائے گئے ۔ سامان رکھنے کے لیے خاص سٹیل کے خانے بنائے گئے ہیں ۔ جن میں مخصوص حد تک سامان رکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرین مسافروں کے لیے بنائی گئی ہے ۔ اس میں سامان رکھنے کا علیحدہ انتظام ضروری نہیں ۔ مسافر سٹیل کی بنی خاص جگہوں پر ہی اپنا سامان رکھ سکتے ہیں۔ سامان کے لیئے ہر سیٹ کے اوپر جگہ مہیا کی گئی ہے ۔ حرمین ٹرین کو 2017کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ایس آر اے کے حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ اسٹیشن کا کام 100فیصد مکمل ہو چکاہے ۔ لیکن جد ہ اسٹیشن کا کام 96فیصد مکمل ہوا ہے ۔