سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لئے دو بنچز تشکیل دے دئیے گئے،،جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے بچوں کے اغواء سے متعلق لئے گئے از خود کیس کی بھی سماعت کرئے گا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جولائی 2016 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی ہدائت پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے عدالتی روسٹرجاری کر دیا۔عدالتی روسٹر کے مطابق یکم اگست سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس خلجی عارف حسینپر مشتمل بنچ نمبر ایک آئینی اور سول نوعیت کے مقدمات کے علاوہ بچوں کے اغواء سے متعلق لئے گئے از خود کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ،جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ نمبر دو فوجداری نوعیت کے مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کرئے گا۔