سابق صدر پرویز مشرف کنگلے نکلے،،اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی ہدائت پر تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او نے پرویز مشرف کی جائیداد قرقی سے متعلق سیشن جج لاہور کو رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں پرویز مشرف کی کوئی جائیداد نہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جولائی 2016 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی۔2016ء) غداری کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آبادکی خصوصی عدالت کی ہدائت پر سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او نے رپورٹ سیشن جج لاہور کو جمع کرا دی ہے۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات سیشن جج لاہور کوبھجوائےتھے۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت کے احکامات موصول ہوتے ہی سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدائت کی تھی ۔تھانہ ڈیفنس اے کے ایس ایچ او نے سیشن جج کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ اے لاہور سے جوابی لیٹر موصول کر کے رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کرا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پریز مشرف کی ڈی ایچ اے لاہور میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کی جانب سے یہ رپورٹ اسلاآباد کی خصوصی عدالت کو بھجواء دی ہے۔

متعلقہ عنوان :