بھارت میں سیلاب سے 60افرادہلاک،لاکھوں متاثر

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) بھارتی ریاست بہار اور آسام میں بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ۔ بارشوں اور سیلابی پانی سے 60 افراد ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ،بھارتی محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صوبہ بہار کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں لیکن 10 اضلاع میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسام میں شید بارشوں اور سیلاب کے باعث 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 19 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں اسی طرح بہار میں 28افرادہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں افرادنے کھلے آسمان میں رات گزار دی۔

متعلقہ عنوان :