لاہور ، کھجوروں سے لدا ٹرک انڈر پاس میں پھنس گیا،ٹریفک کی روانی متاثر

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) لاہور میں کھجوروں سے لدا ٹرک مغل پورہ انڈر پاس میں پھنس گیا ،انڈرپاس بند ہوجانے سے کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

کھجوروں سے لدا ٹرک کینال روڈ پر مغل پورہ کی جانب جا رہا تھا کہ روڈ پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو دیکھ کر ڈرائیورگھبرا گیا اور ٹرک کو انڈر پاس کے اندر لے گیا۔ انڈر پاس کی چھت کی اونچائی کم ہونے کے باعث ٹرک پھنس گیا جبکہ ٹرک پر لدی متعدد بوریاں گر نے سے کھجوریں سڑک پر بکھر گئیں۔ انڈرپاس بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے بوریوں کو ہٹانے کے بعد ٹرک کو باہر نکالا۔

متعلقہ عنوان :