نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ کی سی ایم ہاوٴس آمد پرشانداراستقبال،پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئے جہاں نو منتخب وزیر اعلیٰ کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صبح سویرے وزیر اعلی ہاؤس پہنچے تو چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔ صدیق میمن اور اے ڈی خواجہ نے وزیراعلی کو حکومتی امور اور لاء اینڈ آرڈر پر بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :