میرپور، سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) میرپورکی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدی یعقوب اور غضنفر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔ سینٹرل جیل میر پور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو الصبح پھانسی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم یعقوب نے 2011 میں غیرت کے نام پر امام مسجد کو قتل کردیا تھا جبکہ مجرم غضنفر نے 2005 میں گھریلو جھگڑے پر اپنے پھوپھا کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرموں غضنفراورمحمد یعقوب کا تعلق کوٹلی سے تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :